پاک بھارت سیریز بھارت نے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

دو ٹی ٹونٹی اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں مہندرا سنگھ دھونی ٹیم کی قیادت کریں گے

دو ٹی ٹونٹی اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں مہندرا سنگھ دھونی ٹیم کی قیادت کریں گے فوٹو: فائل

پاک بھارت سیریز کے لئے بھارت نے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔


دو ٹی ٹونٹی اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں مہندرا سنگھ دھونی ٹیم کی قیادت کریں گے، ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں گوتم گمبھیر، اجنکیا رہانے، یووراج سنگھ، روہیت شرما، سریش رائنا، ویرات کوہلی، وریندرا جدیجہ، آرایشوین، اشوک دینڈا، ایشانت شرما، بی کمار، پاویندر آوانہ، پیوش چاؤلہ اور امباتی شامل ہیں۔

دوسری جانب ون ڈے اسکواڈ میں ایشانت شرما، پاویندر آوانہ، پیوش چاؤلہ اور امباتی کی جگہ ورندر سہواگ، سمیع احمد اور امت مشرا ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story