الیکشن وقت پر نہ ہوئے تویہ بدنصیبی ہوگی سابق وزیراعظم

مسلم لیگ ن نئے صوبے نہیں بنانا چاہتی۔ سابق وزیراعظم

شفاف الیکشن کرائے جائیں تو پیپلزپارٹی کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔ سابق وزیراعظم فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ گورنر کے لئے پارٹی ميں شامل ہونا ضروری نہیں، الیکشن وقت پر نہ ہوئے تویہ بدنصیبی ہوگی، مسلم لیگ ن نئے صوبے نہیں بنانا چاہتی۔


بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مخدوم احمد محمود وفاقی حکومت کے نامزد گورنر ہیں، پیپلزپارٹی کے ساتھ ہر دور میں دھاندلی ہوئی شفاف الیکشن کرائے جائیں تو پیپلزپارٹی کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بشیر بلور کی شہادت عظیم سانحہ ہے یہ صرف اے این پی کا نہیں، بلکہ پوری قوم کا نقصان ہے، ان کا کہنا تھا کہ امن وامان کی خراب صورتحال کا یہ مطلب نہیں کہ الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story