افغانستان سیکیورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کارروائیاں 64 شدت پسند ہلاک
فضائی حملوں کے دوران 14 اور صوبہ قندھارمیں فورسزکے ضلع نش میں ’’شفق ٹو‘‘ خصوصی آپریشن میں 50شدت پسند مارے گئے
افغان سیکیورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کارروائیوں میں 64 شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ عسکریت پسندوں کا اسلحہ ،گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا، طالبان نے 4 شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں گولی مار قتل کردیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی اورمغربی افغانستان میں مختلف فضائی کارروائیوں میں 14عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ فراہ کے ضلع بالا بولوک میں فضائی حملے میں 12 عسکریت پسند مارے گئے۔ ہلمند صوبے کے ضلع نحر سراج میں ایک اور فضائی کارروائی میں 2 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائیوں میں شدت پسندوں کا اسلحہ ،گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا۔
جنوبی صوبہ قندھار میں فورسز کی کارروائیوں میں 50 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔افغان حکام کے بیان میں کہا گیا کہ فورسز نے قندھار کے ضلع نش میں ''شفق ٹو'' کے نام سے کیے جانے والے خصوصی آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ بھی استعمال کیا۔ صوبہ پروان میں طالبان نے 4 شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں گولی مار قتل کردیا۔
علاوہ ازیں افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ننگرہار کے ضلع خوگیانی میں اہم القاعدہ رہنما کو گرفتار کیا گیا ہے جو طالبان کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے مختلف ذرائع پیدا کر رہا تھا۔