آصف زرداری کی وطن واپسی کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی وزیراعلیٰ سندھ

دہشت گردی کے موجودہ ماحول میں کراچی کا امن مثالی ہے، مرادعلی شاہ

دہشت گردی کے موجودہ ماحول میں کراچی کا امن مثالی ہے، مرادعلی شاہ، فوٹو؛ پی پی آئی

وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ آصف زداری صحت کے معاملات کی وجہ سے بیرون ملک مقیم ہیں اور ان کی واپسی کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی برسی کے انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں، آصف زرداری صحت کے معاملات کی وجہ سے باہرہیں اوران کی واپسی کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ای سی کی میٹنگ ہر 3 ماہ بعد ہوتی لیکن آخری سی ای سی کی میٹنگ 8 یا 7 ماہ پہلے ہوئی تھی۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: میئرکراچی وسیم اخترکے شانہ بشانہ کام کریں گے

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کی آبادی 2 کروڑ ہے یا 3 کروڑ مجھے معلوم نہیں لیکن دہشت گردی کے اس ماحول میں کراچی کا امن مثالی ہے، امن وامان کی صورتحال مزید بہترکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ میں کوئی رد وبدل نہیں کی جا رہی۔ پیپلزپارٹی کے 4 مطالبات کابینہ کو مضبوط کرنے کے لئے ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے جلد سے جلد نیا مالیاتی کمیشن سمیت نیا این ایف سی بھی لایا جائے۔
Load Next Story