پی آئی اے کے ملتان سے کراچی جانے والے مسافر طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی

طیارے کے ٹیک آف سے چند لمحے قبل دائیں انجن میں اسپارکنگ شروع ہوگئی جس پر پرواز کو روک لیا گیا۔

طیارے کے ٹیک آف سے چند لمحے قبل دائیں انجن میں اسپارکنگ شروع ہوگئی جس پر پرواز کو روک لیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD:
پی آئی اے کی ملتان سے کراچی جانے والی پرواز میں آگ لگنے کے باعث طیارے کو ٹیک آف سے چند لمحے قبل ہی روک لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 581 کے طیارے اے ٹی آر سیون کے دائیں انجن میں میں پرواز سے چند لمحے اچانک اسپارکنگ شروع ہوگئی جس کے باعث طیارے کو ٹیک آف سے چند لمحے قبل ہی روک لیا گیا۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق طیارے کے انجن میں اسپارکنگ کی اطلاع پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو دی جس کے بعد مسافروں کو فوری طور پر طیارے سے اتار لیا گیا اور پرواز روک لی گئی۔


دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملتان سے کراچی جانے والی پرواز میں تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر ہوئی ہے، کاک پٹ میں کسی قسم کی وارننگ موصول نہیں ہوئی ہے تاہم تکنیکی خرابی کے باعث اے ٹی سی کے کہنے پر احتیاطی طورپر پرواز کو ٹیک آف نہیں کیا گیا اور چیف آپریٹنگ افسر کے حکم پر جہاز کو وقتی طور پر گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ مسافروں کو اگلی پرواز سے روانہ کردیا جائے گا جب تک ان کی رہائش کا انتظام بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی آئی اے کی چترال سے اسلام آباد جانے والی پرواز حادثے کا شکار ہوئی تھی جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 47 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ طیارے میں معروف نعت خواں جنید جمشید بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ سوار تھے۔
Load Next Story