ناکام نہیں ہوئی اب تک کے کام سے مطمئن ہوں امیشا پاٹل

کسی بھی کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اسے گہرائی سے دیکھتی ہوں

اپنے کام میں نکھار لانے کی کوشش کرتی رہتی ہوں ،امیشا پاٹل۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ امیشا پاٹیل نے کہا ہے کہ نئی فلموں میں ہر طرح کا کردار نبھارہی ہوں ۔

انھوں نے کہا کہ آیندہ برس ریلیز ہونے والی فلموں میں اہم کرداروں میں نظر آؤں گی ۔ اپنے کام میں نکھار لانے کی کوشش کرتی رہتی ہوں ،اب تک جو کچھ کیا اس پر مطمئن ہوں کوئی غلط کام نہیں کیا ۔ناکام نہیں ہوئی ،اپنے اسٹائل میں زندہ ہوں اور لوگوں کی بڑی تعداد کی پسند کا بھی خیال رکھتی ہوں منفی کردار بھی کرتی ہوں ۔کسی بھی کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اسے گہرائی سے دیکھتی ہوں ۔اپنے عزائم پختہ ہیں اور بالی وڈمیں منفرد مقام بنانے میں بھی کامیاب رہوں گی ۔

انھوں نے بتایا کہ 19اپریل 2013کو ریلیز ہونے والی فلم ''بھیا جی سپر ہٹ ''میں سنی دیول ،ارشد وارثی ،متھن چکرورتی اور پریتی زنٹا کے ساتھ نظر آئوں گی، ہدایتکار نیراج پھاٹک کی اس فلم کا میوزک فوزیہ عرشی نے تیار کیا ہے ،جب کہ کہانی خود نیراج نے تحریر کی ہے۔ واضح رہے کہ 9جون 1975 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ 37سالہ اداکارہ نے 2000 میں فلم ''کہو نہ پیار ہے''سے کیرئیر کا آغاز کیا ۔قبل ازیں اداکارہ نے اقتصادیات میں گریجویشن کرنے کے بعد ایک نجی کمپنی میں ملازمت اخیتارکی ۔ ملازمت کے دوران بیرون ملک انھیں اداکاری کی پیشکش ہوئی مگر وطن واپس آکر امیشا پٹیل نے اردو تھیٹر میں کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔




یوں 1999میں انھوں نے اسٹیج تھیٹر'' نیلام''میں پہلی بار پرفارم کیا اور اسی دوران ماڈلنگ شروع کردی اور کئی کمرشلز میں کام کیا ۔2000 میںاداکارہ نے پہلی ہندی فلم ''کہو نہ پیارہے ''میں پرفارم کیا اس کے بعد تلگو فلم ''بدری ''میں جلوہ گرہوئیں،2001 میں فلم ''اک پریم کتھا ''میں عمدہ پرفارمنس پر اداکارہ کے فن کو سراہا گیا اور دو اہم ایوارڈ بھی جیت لیے ۔اسی سال فلم ''یہ زندگی کا سفر'' میں کردار نبھایا ۔2002میں فلم ''کرانتی ''،''کیا یہی پیار ہے''،''آپ مجھے اچھے لگتے ہو''،''ہمراز'' اور ''یہ ہے جلوہ ''میں کام کرکے شائقین کے دل جیتے۔ 2003کے دوران فلم ''پروانہ''کی اور 2004میں فلم ''سنو سسر جی''،''شرط'' اور فلم ''نانی '' میں پرفارم کیا ۔

2005میں فلم ''وعدہ''، ''اعلان''، ''ضمیر''،''منگل پانڈے'' میں بھی اہم کردار نبھائے ۔2006کے دوران اداکارہ نے فلم ''میرے جیون ساتھی ''ہم کو تم سے پیار ہے ''،''تیسری آنکھ''،''آنکھیں ''اور فلم ''آپ کی خیر ''میں جلوے دکھائے۔ 2007میں فلم ''ہنی مون ''،''بھول بھلیا''،''اوم شانتی اوم''میں کام کیا۔ 2008میں اداکارہ نے فلم'' تھوڑاپیار تھوڑا میجک ''کی ۔2011میں فلم ''چتر سنگھ ''میں کام کیا ۔اداکارہ کی فلم ''رن بھولا رن''بھی ریلیز کے لیے تیار ہے۔ جب کہ 5مزید فلمیں جن میں ''شارٹ کٹ رومیو''،''بھیا جی سپر ہٹ''،''سنگھ صاب دی گریٹ ''،''دیسی میجک ''اور فلم ''پیراڈائز اسٹریٹ'' تکمیل کے مراحل میں داخل ہورہی ہیں ۔یہ پانچ فلمیں 2013میں ریلیز کی جائیں گی ۔
Load Next Story