چیرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے استعفیٰ دے دیا

اعظم سہگل نے طیارہ حادثہ کے بعد پی آئی اے معاملات پر استعفیٰ دیا ہے، ذرائع

اعظم سہگل نے طیارہ حادثہ کے بعد پی آئی اے معاملات پر استعفیٰ دیا ہے، ذرائع - فوٹو: فائل

پی آئی اے کے چیرمین اعظم سہگل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کے چیرمین اعظم سہگل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جو انہوں نے پی آئی اے بورڈ کو بھیج دیا ہے جب کہ ترجمان پی آئی اے نے بھی اعظم سہگل کے استعفے کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سہگل نے طیارہ حادثہ کے بعد پی آئی اے معاملات پر استعفیٰ دیا ہے۔ دوسری جانب چیرمین پی آئی اے اعظم سہگل کی جانب سے دیئے گئے استعفے میں مستعفی ہونے کی ذاتی وجوہات بتائی گئی ہیں۔


واضح رہے کہ 7 دسمبر کو پی آئی اے کی چترال سے اسلام آباد جانے والی پرواز حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوئی تھی جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت تمام 47 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

https://www.dailymotion.com/video/x551mwr_chairman-pia-istifa-breaking_news
Load Next Story