پریمیئرفٹبال نیشنل بینک نے زیڈ ٹی بی ایل کو زیر کرلیا

زیڈ ٹی بی ایل کے دفاعی کھلاڑی سید غازی خان کو 88 ویں منٹ میں یلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔

فاتح ٹیم کے لیے آدم حمید اور فاروق شاہ نے گول داغے، ایونٹ میں آج 3 میچز ہوں گے۔ فوٹو: فائل

پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میںنیشنل بینک نے زیڈ ٹی بی ایل کو2-1 ہرا دیا۔

کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں زیڈ ٹی بی ایل چھائی رہی جس کی وجہ سے این بی پی میچ برابر کرنے میں ناکام رہی لیکن میچ کے دوسرے ہاف میں این بی پی نے بہتر حکمت عملی سے میچ کے 60 ویں منٹ میںاسٹرائیکر آدم حمید کے ذریعے گول کر دیا۔این بی پی کے مڈ فیلڈر فاروق شاہ نے79 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں کلید ی رول ادا کیا۔این بی پی کے رائے اکمل شہزاد کو میچ کے 63 ویں منٹ میں اور زیڈ ٹی بی ایل کے دفاعی کھلاڑی سید غازی خان کو 88 ویں منٹ میں یلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔




میچ کے بہترین اسکورر فاروق شاہ اور بہترین کھلاڑی زیڈ ٹی بی ایل کے محمد نوید قرار پائے۔پیر کو ایونٹ کے مزید3 میچز ہوں گے۔کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی) اور ووہیب ایف سی کے درمیان مقابلہ کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم میں جبکہ مسلم ایف سی اور خان ریسرچ لیبارٹری کا گورنمنٹ ہائی اسکول گرائونڈ چمن میں اور حبیب بینک اور ووہیب ایف سی لاہور کے درمیان میچ پیپلز فٹبال سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔
Load Next Story