پی آئی اے طیارہ حادثہ فرانسیسی تحقیقاتی ٹیم کا جائے حادثہ کا معائنہ

تحقیقاتی ٹیم نے جہاز کے ملبے، انجن اور دیگر شواہد کا معائنہ کیا

تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کے ارکان بھی موجود تھے فوٹو: فائل

فرانسیسی تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ ہفتے حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے ملبے کا جائزہ لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے ٹی آر طیارے بنانے والی کمپنی کے مینوفیکچرنگ و تیکنیکی ماہرین اور کریش سین ایکسپرٹس پر مشتمل فرانسیسی تحقیقاتی ٹیم نے رینجرز کی سیکیورٹی میں حویلیاں میں پی آئی اے کے طیارے کے ملبے، انجن اور دیگر حصوں کا معائنہ کیا، ان کے ہمراہ سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کے ارکان بھی موجود تھے۔

تحقیقاتی ٹیم طیارے کا بلیک بکس اوردیگر شواہد اپنے ہمراہ فرانس لے جائے گی جہاں بلیک بکس میں ریکارڈ ہونے والی گفتگو کو ڈی کوڈ کیا جائے گا۔


سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ فرانسیسی تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے جائے حادثہ کا معائنہ مکمل ہونے کے بعد تباہ شدہ طیارے کا ملبہ ہٹا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تحقیقاتی ٹیم گزشتہ روز اسلام آباد پہنچی تھی جس نے سانحے کی تحقیقات کرنے والے فلائٹ سیفٹی بورڈ کے ممبران سے ملاقات بھی کی تھی۔

https://www.dailymotion.com/video/x553mui

 
Load Next Story