ایم کیو ایم کے خلاف ہر سازش ناکام ہوگی محمد شریف
باطل قوتیں الطاف حسین کو مظلوم عوام سے کبھی جدا نہیں کر سکتیں،زونل انچارج
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف و اراکین زونل کمیٹی نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کے نظریہ سے خائف باطل قوتیں، ایم کیو ایم کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی سازشیں کرنے والے عناصر کو ناکامی اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا اور آگے بھی ناکامی اور رسوائی ان کا مقدر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کا نظریہ پاکستان کی ترقی اور تحفظ کا ضامن ہے، ان کے نظریہ اور ایم کیو ایم کے خلاف سازش پاکستان کے خلاف سازش ہے اور ایم کیو ایم کے کارکنان پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر سازش کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کا دامن ہمارے لیے باعث عزت اور وقار ہے اور ان پر جھوٹے بے بنیاد الزامات لگا کر کوئی بھی باطل قوتیں مظلوم عوام کو الطاف حسین سے جدا نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کے فکر و فلسفہ کی بدولت جلد اس ملک میں عوامی انقلاب برپا ہو گا جو اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیگا۔