رحمان عرف بھولا کے بعد سانحہ بلدیہ فیکٹری کا ایک اور کردار منظر عام پر آگیا

ایم کیوایم کے گرفتار کارکن یوسف پٹنی نے اپنے ویڈیوبیان میں کہا کہ آگ لگانے میں سیکٹرانچارج اصغر بیگ کا بھی ہاتھ ہے

بلدیہ فیکٹری میں آگ لگانے میں  سیکٹر انچارج اصغر بیگ کا بھی ہاتھ ہے،یوسف پٹنی عرف گدھا گاڑی۔ فوٹو: فائل

عبدالرحمان عرف بھولا کے بعد سانحہ بلدیہ ٹاون کا ایک اور کردار اصغربیگ کا نام بھی منظر عام پر آگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عبدالرحمان عرف بھولا کے بعد سانحہ بلدیہ ٹاون کا ایک اور کردار اصغربیگ کا نام بھی منظر عام پر آگیا، ایم کیوایم کے گرفتار کارکن یوسف پٹنی عرف گدھا گاڑی نے اپنے ویڈیوبیان میں کہا کہ آگ لگانے میں سابق سیکٹرانچارج اصغر بیگ کا بھی ہاتھ ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ایف آئی اے کی ٹیم بلدیہ فیکٹری کے ملزم رحمان بھولا کو کراچی لے آئی

حساس ادارے اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں کچھ عرصہ پہلے گرفتار ہونے والے بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی محمد یوسف نے تفتیش کے دوران 6 سال میں 16 افراد کی ٹارگٹ کلنگ اورموٹرسائیکلوں سمیت 14 گاڑیاں جلانے کا اعتراف کیا ہے۔ ویڈیو بیان میں ملزم کا کہنا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری میں آ گ لگانے میں عبدالرحمان عرف بھولا اور ایم کیوایم کے سابق سیکٹرانچارج اصغر بیگ کا بھی ہاتھ تھا۔

https://www.dailymotion.com/video/x553ws1
Load Next Story