پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرادی
وزیراعظم نے اسمبلی میں جھوٹ بولا جس سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا، تحریک انصاف کی قرارداد کا متن
تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں وزیراعظم نوازشریف کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی ہے۔ تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کی جانب سے جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پاناما لیکس کے معاملے پر اسمبلی میں جھوٹ بولا جس سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا لہذا ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا قومی اسمبلی کے بائیکاٹ کا فیصلہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایوان میں تالیاں بجانے نہیں اپنی بات کرنے جائیں گے۔