ممبئی حملہ کیس جوڈیشل کمیشن پر پاک بھارت مذاکرات ختم
دوسرا دور اسلام آباد میں ہوا، قانونی تقاضوں کے بعد جنوری کے آخر میں کمیشن کی بھارت روانگی متوقع
لاہور:
ممبئی حملہ کیس میں جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہو گیا۔
تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد جنوری کے آخر میں کمیشن کی بھارت روانگی متوقع ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں بھارتی وفد کی قیادت جوائنٹ سیکریٹری وزارت داخلہ دھرمندر شرما نے کی، پاکستانی وفد کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے خالد قریشی تھے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی وفد نے جوڈیشل کمیشن کے بھارت جانے کی حتمی رپورٹ پر دستخط کر دیے۔ بھارتی وفد رپورٹ اپنی حکومت کو پیش کرے گا اور بھارتی حکومت جوڈیشل کمیشن کے بھارت کے دورے کا شیڈول جاری کرے گی، جس کے بارے میں پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ عدالت کی حتمی منظوری کے بعد جوڈیشل کمیشن 4گواہوں پر جرح کیلئے بھارت روانہ ہوگا۔