بھارت وولر بیراج پر تعمیراتی کام بند کرے ورنہ مذاکرات متاثر ہونگے پاکستان
27،28مارچ کواتفاق ہواتھاکہ بھارت اضافی تفصیل دے گاتاہم کام پھرشروع کردیا،آصف بیگ کا بھارتی ہم منصب کوخط
پاکستان نے بھارت کوتنبیہ کی ہے کہ شمالی کشمیرکے تلبل جہازرانی یا وولربیراج پروجیکٹ پرتعمیراتی کام بندکردیاجائے،ورنہ مذاکراتی عمل متاثر ہوگا ۔
بھارتی میڈیاکے مطابق انڈس واٹر ٹریٹی اور پاکستانی بجلی و پانی کی وزارت کے کمشنرمرزاآصف بیگ نے بھارتی ہم منصب ارنگاناتھن کوخط ارسال کیاہے،جس میں انہیں پاکستان کی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کام بندکرانے کیلیے کہا گیاہے۔
انھوںنے خط میں لکھاکہ27اور28مارچ کومتنازع منصوبے پرمذاکرات کے دوران اتفاق ہواتھاکہ بھارت اس معاملے پرپاکستان کواضافی تکنیکی تفصیل دے گاتاہم اس نے ایساکرنے کے بجائے کام پھرشروع کردیاجومفاہمتی اورمذاکراتی عمل کی خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے شمالی کشمیرکے بانڈی پورہ ضلع میں زیرتعمیرکشن گنگابجلی پروجیکٹ کامعاملہ عالمی عدالت تک پہنچایاہے جوزیرسماعت ہے ۔قبل ازیں بگلیہارڈیم کے متعلق بھی اسی عدالت نے فیصلہ دیاتھا۔