ایوان میں آکر بھرپور طریقے سے اپنا مؤقف پیش کریں گے شاہ محمود قریشی
وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق پر اسپیکر کی رولنگ کو مسترد کرتے ہیں، رہنما تحریک انصاف
KARACHI:
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایوان میں آکر بھرپور طریقے سے اپنا مؤقف پیش کریں گے اور جہاں سے کہانی ٹوٹی ہے وہیں سے آغاز کریں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج ایوان میں پاناما تحقیقات میں تاخیر کے باعث تحریک التوا جمع کرائی اورچاہتے تھے ایوان کی کارروائی معطل کرکے تحریک التوا پربات کی جائے، توقع تھی کہ خورشید شاہ کے بعد تحریک انصاف کوبات کرنے کا موقع دیا جائے گا لیکن ایوان میں ہمیں بولنے کا موقع نہیں دیا گیا جس پر احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تو اسپیکرسے ابتدا عشق کیا ہے کل اس کی اگلی قسط ہے، کل ایوان میں آکراپنا مؤقف پیش کریں گے اور جہاں سے کہانی ٹوٹی ہے وہیں سے آغاز کریں گے۔
شاہ محمو قریشی نے کہا کہ اسپیکرکوہماراموقف سننےکے بعد رولنگ دینی چاہیے تھی، اسپیکربند کمروں میں نہیں ایوان میں بیٹھ کررولنگ دیتے ہیں اور ہم اس رولنگ کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جومؤقف ایوان میں اپنایا سپریم کورٹ میں اس کی نفی کی، نوازشریف کے وکیل نے بھی کورٹ میں غلط موقف دیا، وزیراعظم کوآج خود آکرموقف دینا چاہیے تھا کیونکہ آئین کے تحت وزیراعظم کوجواب دینا پڑے گا۔
https://www.dailymotion.com/video/x559uhe_shah-mehmood-qureshi_news