بھارت کاپاکستان اورچین کی سرحدپرفوج بڑھانے کافیصلہ
فوج ہرصورتحال کامقابلہ کرنے کیلیے تیارہے،جدیدٹیکنالوجی سے لیس کیاجائے گا
بھارت نے اپنی دفاعی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے چین اورپاکستان کیساتھ ملحقہ سرحد پرفوجی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
مقبوضہ کشمیرکے مقامی اخبارکے مطابق بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلیے کئی سطح پر کام ہو رہا ہے اور اس کیلیے پہلے ہی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ فوج اس وقت اگرچہ ہر صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلیے بالکل تیار ہے لیکن پھر بھی افغانستان اور ہمسایہ ممالک کی پیچیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایسے تمام اقدامات اٹھانا ناگزیر بن گیا ہے جس سے بھارت کی سالمیت اورانفرادیت کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ ترجمان نے کہا کہ سرحدوں پر تعینات فوجی اہلکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلیے بھی پہلے ہی منصوبہ مرتب کیا گیا اور اس پر وزارت دفاع سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔