بھارت لڑکیوں سے زیادتیوں کیخلاف مظاہروں میں شدت پولیس فائرنگ سے صحافی ہلاک

منی پور کے شہر امپھال میں ماڈل و اداکارہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش، دور درشن کا صحافی پولیس فائرنگ کا نشانہ بنا

نئی دہلی: طالبہ سے اجتماعی زیادتی کیخلاف مشتعل مظاہرین گاڑی پر پتھرائو کررہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

جنسی جرائم کے خلاف پورے بھارت میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ریاست منی پور کے شہر امپھال میں ماڈل و اداکارہ سے زیادتی کی کوشش پر احتجاج پر قابو پانے کیلیے پولیس کی فائرنگ سے ایک صحافی ہلاک ہوگیا جبکہ نئی دہلی میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونیوالی طالبہ کاپولیس کو بیان منظرعام پرآنے کے بعد احتجاج کرنے والے مشتعل مظاہرین پرپولیس نے آنسو گیس کے گولے برسائے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ دوردرشن ٹی وی کا 36سالہ کیمرا مین ایک احتجاجی مظاہرے کی کوریج کرتے ہوئے پولیس کی فائرنگ کی زد میں آگیا۔




ماڈل و اداکارہ منوکا ٹی وی چینل پر نمودار ہوئی اور بتایا کہ 18دسمبر کو ایک محفل موسیقی سے مقامی جنگجو اسے اغوا کرکے لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن وہ ہاتھاپائی کرکے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔ نئی دہلی میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے خلاف احتجاج پر قابو پانے کیلیے پولیس نے اتوار کو ایوان صدر اور پارلیمنٹ کے اطراف کی سڑکیں بند کردیںخلاف ورزی کی کوشش پر متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

سیکڑوں مشتعل مظاہرین رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے انڈیا گیٹ تک پہنچ گئے جنھیں منتشر کرنے کیلیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور واٹر کینن کے ذریعے مظاہرین پر پانی کی بوچھاڑ کردی۔ مظاہرین کے ایک گروپ نے کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی کی رہائش گاہ کے سامنے دھرنا دیا۔
Load Next Story