عام انتخابات کیلیے امن کا قیام نہایت ضروری ہے چیف الیکشن کمشنر

حالات جلد بہتر ہونگے، چوہدری نثار کو منصفانہ انتخابات کی یقین دہانی کرائی، فخر الدین ابراہیم

نگراں حکومت قائم ہوئی تو وزیراعظم سے امن کے حوالے سے بات ہوگی، ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ عام انتخابات کیلیے امن کا قیام نہایت ضروری ہے۔

امید ہے کہ حالات جلد بہتر ہو جائیں گے، اتوارکو ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان سے ان کی اسلام آباد کلب میں ملاقات ہوئی، میں نے چوہدری نثارکو یقین دہانی کرائی ہے کہ عام انتخابات کا انعقاد شفاف اور منصفانہ انداز میں ہوگا۔




ایک سوال کے جواب میں فخرالدین جی ابراہیم کاکہنا تھا کہ نگراں حکومت قائم ہوئی تووزیراعظم سے امن و امان کے حوالے سے بات کی جائے گی۔
Load Next Story