پوتن مسلسل چوتھے برس طاقتور ترین شخصیت قرار ٹرمپ کا دوسرا نمبر
’فوربز‘ نے مسلسل چوتھے برس روسی صدر ولادی میر پوتن کو دنیا کی طاقتور ترین شخصیت قرار دیا ہے۔
HARIPUR:
امریکی بزنس میگزین 'فوربز' نے مسلسل چوتھے برس روسی صدر ولادی میر پوتن کو دنیا کی طاقتور ترین شخصیت قرار دیا ہے۔
جریدے نے 2016ء کی فہرست جاری کی ہے جس میں پوتن کے حوالے سے لکھا ہے کہ روسی صدر نے اپنے ملک کا اثرورسوخ دنیا کے تقریباً ہر کونے میں پہنچا دیا ہے۔ اپنی مادرِ وطن سے لیکر شام اور پھر امریکی انتخابات تک ہر جگہ پوتن کو وہ کچھ حاصل ہو رہا ہے، جو وہ چاہتے ہیں۔ اِس درجہ بندی میں امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔
واضح رہے 2015ء میں جاری فہرست میں ٹرمپ کو 72ویں نمبر پر رکھا گیا تھا۔ جرمن چانسلر انجیلا میرکل تیسرے، چینی صدر شی جن پنگ چوتھے نمبر پر ہیں۔