دہشتگرد متحد ہوسکتے ہیں تو سیاستدان کیوں نہیں اسفندیارولی
ملکی بقا خطرے میں ہے،ملک نہیںہوگاتوکیسی سیاست اور کیسی حکومتیں،گفتگو
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ دہشت گرد کابل سے کراچی تک متحد ہوسکتے ہیں تو سیاسی جماعتیں کیوں نہیں۔
ڈرون حملوں کے خلاف دھرنے دینے والے خودکش حملوں کیخلاف دھرنے کیوں نہیں دیتے۔ بلور ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بشیر بلور کی شہادت سے جو خلا پیدا ہوا ہے ، وہ کبھی پرنہیں ہوگا، اس وقت ہماری سر زمین پر جو جنگ جاری ہے، اس کا نشانہ صرف اے این پی ہی نہیں بلکہ کوئی بھی جماعت اس سے محفوظ نہیں ہے ، ملکی بقا خطرے میں ہے، سب کو اس جنگ میں متحد ہونا پڑے گا کیونکہ ملک بچے گا تو ہم ہوں گے ، اگر خدا نخواستہ ملک ہی نہ رہا تو پھر کیسی سیاست اور کیسی حکومتیں ۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے بڑوں، بچوں اور خواتین کو مارا جارہا ہے ، املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ، مساجد اور جنازوں پر حملے ہورہے ہیں ، انھوں نے کہا کہ ہم ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے ، آئندہ بھی اسی طرح جرأت اور مردانگی کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔ سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ سیاسی جماعتیں دہری پالیسی ترک کر کے دہشتگردی کیخلاف میدان میں نکلیں۔ آفتاب احمد شیرپائو نے کہا کہ بشیر بلور بہادر انسان تھے، ان پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے۔ انور سیف اللہ نے کہا کہ بشیر بلور کی شہادت سے پیدا ہونیوالا خلا پر نہیں ہوگا۔ امیر مقام نے کہا کہ بشیر بلور بہادر سیاستدان تھے، ان کی شہادت اے این پی کا بڑا نقصان ہے۔