گورنرسندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی اسپتال سے گورنرہاؤس منتقل

جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات گورنر ہاؤس منتقل کیا گیا

گورنرسندھ پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ فوٹو: فائل

گورنرسندھ سعید الزماں صدیقی کو طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جس کے بعد وہ گورنر ہاؤس منتقل ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پھیپھڑوں کے عارضے اورسینے میں انفیکشن کا شکار گورنرسندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کو ایک ماہ سے زائد عرصے تک زیرعلاج رہنے کے بعد بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا، جس کے بعد وہ گورنر ہاؤس منتقل ہوگئے ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: گورنر سندھ کی طبیعت بگڑ گئی

واضح رہے کہ صدرمملکت ممنون حسین نے 9 نومبرکوعشرت العباد خان کوگورنرکے عہدے سے فارغ کرکے وزیر اعظم کے مشورے کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کونیا گورنر سندھ مقرر کیا تھا، انہوں نے 11 نومبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا لیکن اگلے ہی روز طبیعت بگڑنے پرانہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
Load Next Story