پنجابمیدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں بھکر ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق 6 زخمی
لاہور،سرگودھا،ملتان اورگوجرانوالہ میں شدید دھند ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا یہ سلسلہ 3 روز تک جاری رہے گا
MUMBAI:
پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں ہیں، بھکر میں ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق اور6 زخمی ہو گئے۔
لاہور،سرگودھا،ملتان اورگوجرانوالہ میں شدید دھند چھائی ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا یہ سلسلہ 3 روز تک جاری رہے گا جبکہ لاہور ائیر پورٹ دھند کے باعث 10 گھنٹے کی تاخیر سے پروازوں کے لئے کھول دیا گیا ہے تاہم ملتان سےکراچی جانےوالی پرواز منسوخ ہوگئی۔
دوسری طرف گذشتہ رات 3 بجے وزیبلٹی صفر ہونے پر موٹر وے بھی بند کر دیا گیا تھا ، جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کو قافلوں کی صورت میں سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، رائے ونڈ، قصور، اوکاڑہ،شیخوپورہ، مرید کے، فاروق آباد اور دیگر علاقوں میں بھی شدید دھند چھائی ہے جبکہ لاہور، گوجرانوالہ ،گجرات ،قصور اورشیخوپورہ میں درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈہے۔
فیصل آباد،چنیوٹ اورقریبی علاقوں میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں، دھند کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ، بھکر میں دھند کی وجہ سے ویگن گنے سے بھری ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔