وزیر ریلوے کی اکانومی کلاس میں بھی موبائل چارجنگ سہولت دینے کی ہدایت

اکانومی کلاس کی ہرکوچ میں 10 چارجنگ پوائنٹس دیئے جائیں، سعد رفیق کی ہدایت

اکانومی کلاس کی ہرکوچ میں 10 چارجنگ پوائنٹس دیئے جائیں، سعد رفیق کی ہدایت، فوٹو؛ فائل

KARACHI:
وزیر ریلویزخواجہ سعد رفیق نے ٹرین کی اکانومی کلاس میں بھی موبائل چارجنگ كی سہولت فراہم كرنے كی ہدایات جاری كردیں۔


پاكستان ریلویز كے ترجمان كے مطابق وزیرریلویزخواجہ سعد رفیق نے كہا ہے كہ مسافرریل كے سفركو پکنک بنائیں، لمبی باتیں کریں، سیلفیاں بنائیں یا ویڈیو، اور اگرموبائل كی بیٹری ڈیڈ ہوجائے تو ٹرین میں ہی ری چارج كریں ۔انہوں نے كہا كہ آئندہ اكانومی كلاس كی ہركوچ میں 10 موبائل چارجنگ پوائنٹس دئیے جائیں گے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ جون2017 تك 260 پرانی كوچز كو مرمت كے بعد نیا بنا دیا جائے گا، اب تك ری كنڈیشنڈ ہونے والی 57 كوچزمیں موبائل چارجنگ پوائنٹس نصب كیے جاچكے ہیں، ری كندیشنڈ كوچز كو 110وولٹ سے 220 وولٹ پرمنتقل كرنے سے كوچزمیں ''لوڈ شیڈنگ'' بھی ختم ہوجائے گی۔
Load Next Story