کراچی میں رینجرز اورپولیس کی کارروائی2دہشتگردہلاک4گرفتار

ہلاک ملزمان کا تعلق عزیزبلوچ گروپ سے ہےاورقبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،پولیس

ہلاک ملزمان کا تعلق عزیزبلوچ گروپ سے ہے،قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا،پولیس ۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک جب کہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرزاورپولیس نے لیاری کے علاقے رانگی واڑہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گینگ وارکے 2 کارندوں کو ہلاک کردیا جبکہ 3 فرارہونےمیں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کےمطابق ہلاک ملزمان کا تعلق عزیزبلوچ گروپ سے ہے اوران کے قبضے سے اسلحہ اوردستی بم برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب لیاری کے علاقے بغدادی میں پولیس سے مقابلے کے بعد بابا لاڈلا گروپ کاکارندہ پوان کو زخمی حالت میں گرفتارکیاگیا ادھر فیروزآباد پولیس نےرات گئے کارروائی کرتےہوئے 4 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا ملزموں کے قبضے سے 2 پستول اورچھینی گئی موٹرسائیکل برآمدہوئی۔
Load Next Story