سکھرخسرہ کی وبا سے مزید 4 بچے جاں بحق تعداد 25 ہوگئی
صالح پٹ، کندھ کوٹ، ٹھل، جیکب آباد، تنگوانی سمیت اندرون سندھ کے دیگرشہروں ميں خسرہ نے وباکی صورت اختیار کرلی ہے
24 گھنٹے کے دوران خسرہ کی وبا سے مزید 4 بچے جاں بحق ہوگئے ، اب تک جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 25 ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھر کے علاقے مانجھی قمبرانی میں خسرہ سے مزید 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ تنگوانی میں 2 سالہ ممتاز اور 3 سالہ ثمینہ خسرہ کی وبا کا شکار ہوئے۔
واضح رہے صالح پٹ، کندھ کوٹ، ٹھل، جیکب آباد، تنگوانی سمیت اندرون سندھ کے دیگرشہروں ميں خسرہ نے وباکی صورت اختیار کرلی ہے جہاں ایک ہفتے کے دوران جاں بحق بچوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔
ویکسینیشن نہ ہونے سے متاثرہ علاقوں کی اسپتالوں میں سیکڑوں بچے داخل ہیں جہاں سہولیات کی کمی کی شکایات ہیں، خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں کے باوجود محکمہ صحت سندھ کی طرف سے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے جارہے۔