گوجرانوالہمالک نے جنسی تشدد کے بعد12سال کے ملازم کوقتل کردیا
پولیس نے ملزم شیخ یوسف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
GILGIT:
مالک نے اپنے 12سال کے گھریلو ملازم کو جنسی تشدد کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ لالہ زار روڈ کے رہائشی شیخ یوسف نامی شخص نے اپنے گھر یلو ملازم نوید کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنا جرم چھپانے کی غرض سے بچے کو گلے میں پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس نے ملزم شیخ یوسف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، دوسری جانب ملزم نے جرم ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے نے گزشتہ رات خود کو کمرے میں بند کر کے خود کشی کی، اگلی صبح اس نے کمرے کا دروازہ کھولا تو نوید کی رسی کے ساتھ لٹکی ہوئی لاش ملی۔