جسٹس تصدق حسین جیلانی نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا
جسٹس ناصر الملک نے جسٹس تصدق حسین جیلانی سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا
سپريم كورٹ كے سینیئر ترين جج جسٹس تصدق حسين جيلانی نے قائم مقام چيف جسٹس آف پاكستان كا حلف اٹھاليا۔
سپریم کورٹ کی عمارت میں حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی جس میں جسٹس ناصرالملک نے جسٹس تصدق حسین سے حلف ليا، تقریب ميں سنيئر وكلا، لا افسران اور عدالت عظمٰی كے افسران نے بھی شركت كی۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری ان دنوں عمرے کا فریضہ انجام دینے کے لئے ملک سے باہر گئے ہوئے ہیں لہٰذا ان کی ملک واپسی تک جسٹس تصدق حسين جيلانی قائم مقام چیف جسٹس كی ذمہ دارياں سرانجام ديں گے۔