آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کی کارکردگی تینوں شعبوں میں خراب تھی ظہیر عباس
برسبن ٹیسٹ میں پہلے باولرز اور پھر بلے بازوں نے سخت مایوس کیا، ایشین بریڈمین ظہیر عباس
ایشین بریڈ مین اور سابق آئی سی سی صدر ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں پہلے باؤلرز اور بعد میں بلے بازوں نے سخت مایوس کیا قومی ٹیم کی کارکردگی کا معیار تینوں شعبوں میں گرا ہوا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر ایشین بریڈ مین ظہیر عباس سخت نالاں نظر آئے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف ہم بھی ہارے لیکن لڑ کرہارے ہم نے اتنی بری کارکردگی کبھی بھی نہیں دکھائی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: 97 رنزپرپاکستان کے8 کھلاڑی آؤٹ
ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ پہلے فیلڈنگ میں غلطیوں اور بولرز کی کارکردگی نے مایوس کیا متعدد کیچز چھوڑے گئے کیچزڈراپ کرنےسے کسی بھی ٹیم کو کم ٹوٹل پرآؤٹ کرنا ممکن نہیں، بعد میں بلے بازوں نے بدترین پرفارمنس سے مایوس کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی باولرز نے وکٹ کا بھر پور اور بہتر انداز میں استعمال کیا، جبکہ پاکستانی ٹیم کا تینوں شعبوں میں کارکردگی کا معیار گرا ہوا نظر آیا۔