ہنگامہ آرائی کرنے پر امریکی باکسر کو 90 روز کیلیے جیل بھیج دیا گیا
واضح رہے امریکی باکسر کو گاڑیوں کی ورکشاپ میں ہنگامہ کرنے پر سزا سنائی گئی۔
ناقابل شکست سپرلائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن باکسر ٹیرینس کرافورڈ کو کارگیراج میں ہنگامہ آرائی کرنے پر 90 دن کے لیے جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔
ناقابل شکست سپرلائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن باکسر ٹیرینس کرافورڈ کو کارگیراج میں ہنگامہ آرائی کرنے پر 90 دن کے لیے جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا، انہوں نے 5 دن قبل اپنے اعزاز کا دفاع بھی کیا تھا ، جج میرسینا ہینڈرکس نے کرافورڈ کو باور کرایا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، انہوں نے 29 سالہ باکسر کو 2 برس تک نگرانی میں رکھے جانے کا بھی حکم دیا اور وہ 120 گھنٹے کمیونٹی سروس بھی کریں گے، اس کے علاوہ ان کا الکوحل ٹیسٹ بھی ہوگا اور انہیں گیراج کے مالک کو دکان کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے بھی 6 ہزار ڈالر ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔