وہاب ریاض نوبال کی بیماری سے جان نہ چھڑا سکے
وہاب ریاض کو پچ خراب کرنے پر وارننگ بھی دی گئی۔
قومی ٹیم کے تجربہ کار بالر وہاب ریاض نوبال کی بیماری سے جان نہ چھڑا سکے جب کہ انہیں پچ خراب کرنے پر بھی وارننگ دی گئی۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض نوبال کی بیماری سے جان نہ چھڑا سکے، پیسر نے اپنے 26 اوورز میں 4 وکٹیں تو حاصل کیں لیکن 6 گیندیں پاﺅں کریز سے آگے نکلنے پر غیر قانونی قرار دی گئیں،انہوں نے ایک وائیڈ بال بھی کی،وہاب کے سوا صرف محمد عامر نے ایک نو بال کی، وہاب کو 20اوورز کے دوران پچ خراب کرنے پر وارننگ بھی دی گئی تاہم بعد میں وہ محتاط ہوگئے، کینگرو پیسر جوش ہیزل ووڈ کو بھی 8ویں اوور میں امپائر نے ہدایت کی کہ وہ ٹرف کو خراب کرنے سے باز رہیں۔