برسبین ٹیسٹ میں پاکستانی فیلڈرز کی مہربانیوں کا سلسلہ جاری رہا
محمد عامر نے میزبان کپتان کا باﺅنڈری کے قریب کیچ ڈراپ کرکے یاسر شاہ کو وکٹ سے محروم رکھا۔
لاہور:
آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ میں دوسرے دن بھی پاکستانی فیلڈرز کی مہربانیوں کا سلسلہ جاری رہا۔
برسبین ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی پاکستانی فیلڈرز کی مہربانیوں کا سلسلہ جاری رہا، آسٹریلوی کپتان اسٹیون سمتھ کو پہلے دن ففٹی مکمل کرنے کے بعد سرفراز احمد کی غفلت کے سبب اننگز جاری رکھنے کا موقع مل گیا تھا جب کہ سنچری سے قبل وکٹ کیپر نے کیچ لیا بھی تو گیند بیٹ سے ٹکرانے کے باوجود کسی فیلڈر نے اپیل نہ کی۔
دوسرے روز میزبان کپتان 129پر تھے کہ محمد عامر نے باﺅنڈری کے قریب کیچ ڈراپ کرکے یاسر شاہ کو وکٹ سے محروم رکھا، بالآخر 130پر وہاب ریاض نے اسمتھ کا شکار کیا، اس کے بعد نک میڈنسن نے ابھی کھاتہ نہیں کھولا تھا کہ اظہر علی نے شارٹ لیگ پر کیچ ڈراپ کردیا، بدقسمت بولر ایک بار پھر یاسر شاہ تھے۔