رئیل میڈرڈ کے اسٹرائیکر کی سیکس ٹیپ کا مقدمہ ختم کرنے کی استدعا مسترد
کیس کی سماعت آئندہ برس متوقع ہے۔
ISLAMABAD:
فرانسیسی عدالت نے رئیل میڈرڈ کے اسٹرائیکر کریم بینزیما کی سیکس ٹیپ کا مقدمہ ختم کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
فرانسیسی عدالت نے رئیل میڈرڈ کے فرنچ اسٹرائیکر کریم بینزیما کی سیکس ٹیپ کیس ختم کرنے کی استدعا مسترد کردی، انٹرنیشنل ٹیم ساتھی میتھیو ویلبیونو کے اسکینڈل میں ہونے والی تحقیقات میں بینزیما کا نام بھی سامنے آیا تھا، فٹبالر کے وکیل سرگئی مونی اس مقدمے میں دیگر مشتبہ افراد کی بھی وکالت کررہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ ہم عدالت کی جانب سے اپنی درخواست مسترد کیے جانے پر حیران ہیں۔
واضح رہے کہ اس کیس کی وجہ سے بینزیما کی یورو فٹبال 2016 کے لیے فرانسیسی اسکواڈ میں شمولیت بھی ممکن نہیں ہوسکی تھی جب کہ کیس کی سماعت آئندہ برس متوقع ہے۔