سمیع اسلم میزبان بولرز کے زیر عتاب رہے

3 بار گیند سمیع اسلم کے ہیلمٹ پر لگی۔

3 بار گیند سمیع اسلم کے ہیلمٹ پر لگی۔ فوٹو: گیٹی امیج

قومی ٹیم کے اوپنگ بلے باز سمیع اسلم میزبان بولرز کے زیر عتاب رہے جب کہ 3 بار گیند ان کے ہیلمٹ پر لگی۔


برسبین ٹیسٹ کے دوسرے روز سمیع اسلم خاص طور پر میزبان بولرز کے زیر عتاب رہے، اوپنر ڈنر سے قبل جوش ہیزل ووڈ کی گیند ہیلمٹ پر لگنے سے سخت پریشان نظر آئے، وقفے کے بعد اسپنر ناتھن لیون کی اچھلتی گیند بھی ہیلمٹ پر لگی،جارحانہ موڈ میں نظر آنے والے جوش ہیزل ووڈ نے بھی انھیں ایک بار نشانہ بنایا، مناسب حفاظتی انتظامات ہونے کی وجہ سے تینوں بار سمیع اسلم کسی انجری سے محفوظ رہے لیکن ان کا اعتماد ضرور متزلزل ہوا،بالآخر وہ وکٹ ہی گنوا بیٹھے۔
Load Next Story