گابا اسٹیڈیم میں ٹیسٹ کے دوران شائقین کی تعداد کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

گابا اسٹیڈیم میں کھیل کے تیسرے روز مجموعی طور پر 66 ہزار 325 افراد میچ سے لطف اٹھایا

ٹیسٹ میچ کے لئے غروب آفتاب کی مزید ٹکٹیں فروخت کے لیے دستیاب تھیں۔ فوٹو: فائل

لاہور:
وولون گابا اسٹیڈیم میں کسی ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں کی تعداد کا ریکارڈ تیسرے دن کی شام سے قبل ہی ٹوٹ گیا۔


پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وولون گابا اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوران کھیل کے تیسرے روز مجموعی طور پر 66 ہزار 325 افراد میچ سے لطف اٹھایا۔ یہ اعداد و شمار ہفتے کی شام سے پہلے کے ہیں جب کہ غروب آفتاب کی مزید ٹکٹیں فروخت کے لیے دستیاب تھیں۔

واضح رہے کہ پرانے گابا میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 76-1975 کی سیریز کے دوران 64 ہزار 383 تماشائیوں نے اسٹیڈیم کا رخ کیا تھا۔ گابا کی 1995 میں ہونے والی تزئین نو کے بعد وہاں پر کسی نان ایشز ٹیسٹ میں کراؤڈ کی بڑی تعداد سری لنکا سے 08-2007 کے میچ میں شریک ہوئی تھی جو55 ہزار 947 تھی۔
Load Next Story