دہرے بلدیاتی نظام نے سندھ کو زخمی کردیا غنویٰ بھٹو

بھٹو نے سندھ کی شوگر ملز عوام کی ملکیت بنادی تھیں، اب وہ زرداری کی ملکیت ہیں

غنویٰ بھٹو نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سندھ کی شوگر ملیں عوام کی ملکیت بنادی تھیں مگر اب تمام شوگر ملوں اور فیکٹریوں پر زرداری کا قبضہ ہے۔ فوٹو: فائل

حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے،ہم سندھ کی تقسیم کبھی نہیں ہونے دینگے،سندھ اور پاکستان کے خلاف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا ۔

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انھوں نے کہا کہ جب شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو زندہ تھی تو انھوں نے کہا تھا کہ مجھے کچھ بھی ہوا اس کی FIR چوہدری برادران پر کاٹی جائے مگر وہی چوہدری آج ملک کے حکمران بنے بیٹھے ہیں، انھوں نے کہا کہ دہرے بلدیاتی نظام نے سندھ اور پاکستان کو زخمی کردیا ہے مگر جب تک ہماری پارٹی ہے ہم ایسا نہیں ہونے دینگے اور سندھ اور پاکستان کے خلاف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا ، انھوں نے کہا کہ ملک کی زمینیں بیرونی ممالک اور بڑے بڑے سرمایہ داروں کو بیچ دی گئیں ہیں اور غریب عوام سڑکوں پر سورہے ہیں۔




یہ حکومت پیپلز پارٹی کی نہیں بلکہ ضیاء الحق کی گورنمنٹ ہے جس نے امریکا کو خوش کرنے کیلیے بھٹو شہید کو پھانسی پر چڑھوایا، انھوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سندھ کی شوگر ملیں عوام کی ملکیت بنادی تھیں مگر اب تمام شوگر ملوں اور فیکٹریوں پر زرداری کا قبضہ ہے جو سندھ کے ٹکڑے کرنے والوں کے ساتھ مل کر سندھ کا سودا کرنا چاہتے ہیں مگر انکو یاد رہے کہ ابھی بھٹو کے اصلی وارث زندہ ہیں، جلسے سے شہید بھٹو کے صوبائی صدر سردار محمد ڈومکی ، فیروزہ لاشاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Load Next Story