مرلی دھرن نے لیون کو صلاحیتوں سے عاری بولر قرار دیدیا
کینگرو اسپنر ٹرننگ وکٹوں پر بھی وکٹ لینے کا اہل نہیں، سابق سری لنکن اسٹار
سری لنکا کے عظیم اسپنر مرلی دھرن نے ناتھن لیون کو صلاحیتوں سے عاری قرار دے دیا۔
انھوں نے آسٹریلوی آف اسپنر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرننگ وکٹوں پر بھی وکٹ لینے کی اہلیت نہیں رکھتا، 2010 میں 800 ریکارڈ ٹیسٹ وکٹیں کے بعد ریٹائر ہونے والے مرلی دھرن فی الوقت آسٹریلوی ٹی 20 ایونٹ بگ بیش میں جلوے بکھیر رہے ہیں، انھوں نے دبائو کا شکار آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون کے بارے میں کہا کہ وہ اسپنرز کے لیے سازگار کنڈیشنز پر بھی وکٹ لینے سے عاری ہے، آسٹریلیا کے پاس فی الوقت کوئی ایسا کرکٹر نہیں جو ٹرننگ وکٹوں پر وکٹیں لے سکتا ہو، سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن میں شروع ہونے جارہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کو یہ میچ جیتنے کے لیے کوشش ضرور کرنی چاہیے، دوسری جانب ایڈیلیڈ اوول میں دو برس قبل گرائونڈ مین کے طور پر کام کرنے والے ناتھن لیون کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے، میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اپنی بولنگ میں بہتری حاصل کررہا ہوں۔