پریمیئر فٹبال لیگ کے آر ایل کو اپ سیٹ شکست
دائود کا گول، کے ای ایس سی نے ووہیب کلب کو ہرا دیا، محمد رسول کی ہیٹ ٹرک
مسلم ایف سی نے کے آر ایل کو1-0سے زیر کر کے پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول گرائونڈ چمن میں مڈ فیلڈر محمد دائود نے43 ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کیا،محمد حنیف، ڈیفینڈر حمید اللہ اور مڈ فیلڈر حیات اللہ کو میچ کے بالترتیب 11،14 اور40 ویں منٹ میں یلو کارڈز دکھائے گئے، ایونٹ میں پہلی شکست کا سامنا کرنے والی ٹیم کے آر ایل کے اسٹرائیکر کلیم اللہ کو میچ کے تیسرے منٹ میں یلو کارڈز دکھایا گیا، بہترین اسکورر محمد دائود اور بیسٹ کھلاڑی مسلم ایف سی کے گول کیپر وزیر محمد قرار پائے۔کے ای ایس سی نے ووہیب ایف سی لاہور کو 5-0 سے شکست دی،کے پی ٹی اسٹیڈیم کراچی میں اسٹرائیکر محمد رسول نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔
انھوں نے بالترتیب چوتھے،86 اور90 ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچایا،اسٹرائیکرز عبدالسلام اور عبدالرحمٰن نے بالترتیب25اور51 ویں منٹ میں گول کیے، محمد رسول کو میچ کے 41 ویں اور ووہیب ایف سی کے ڈیفینڈر سلمان کو 43 ویں منٹ میں یلو کارڈز کا سامنا کرنا پڑا،بہترین اسکورر محمد رسول اور بیسٹ کھلاڑی کے ای ایس سی کے ڈیفینڈر اکبر علی قرار پائے۔
پیپلز اسٹیڈیم کراچی میں حبیب بینک اور پی ایم سی ایتھلیٹیکو فیصل آباد کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا،پی ایم سی کے ڈیفینڈر مبشر بشیر کو73 ویں منٹ میں یلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا، بہترین کھلاڑی کا انعام پی ایم سی کے گول کیپر باسط غفور کو دیاگیا۔ منگل کو کراچی پورٹ ٹرسٹ اور زرعی ترقیاتی بینک کا مقابلہ کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔