نجی لیگ سے تعلق پر گمبھیر کیخلاف ایکشنبی سی سی آئی پر دہرے معیار کا الزام
ماضی میں دھونی بھی ماسٹر چیمپئنز لیگ نامی نجی ایونٹ کی تشہیری مہم میں حصہ لے چکے۔
نجی لیگ سے تعلق پر گوتم گمبھیر کو نوٹس جاری کرنے کی وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ پر دہرے معیار کا الزام عائد ہوگیا۔
انڈین جونیئر ٹوئنٹی 20 لیگ کی جانب سے گمبھیر کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا تھا جس کی سابق اوپنر نے ٹویٹر پر تصدیق بھی کی تاہم بی سی سی آئی کی جانب سے ایونٹ کے منتظمین اور گمبھیر دونوں کو نوٹس بھیج دیے گئے۔ اگرچہ دہلی سے تعلق رکھنے والے بیٹسمین نے اس ایونٹ سے قطع تعلق کرلیا تاہم ان کے قریبی ذرائع نے بی سی سی آئی پر دہرے معیار کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی ماسٹر چیمپئنز لیگ نامی نجی ایونٹ کی تشہیری مہم میں حصہ لے چکے مگر انھیں کچھ نہیں کہا گیا جبکہ بورڈ سے کنٹریکٹ نہ ہونے کے باوجود گمبھیرکونوٹس بھیج دیا گیا ہے۔