ہریتھک روشن کی فلم ’’کابل‘‘ بھی امریکی ڈرامے کا چربہ نکلی

امریکی پروڈکشن کمپنی نیٹ فلیکس نے فلم’’کابل‘‘ پر ڈرامے کی کہانی چوری کا الزام عائد کیا

امریکی پروڈکشن کمپنی نیٹ فلیکس نے فلم’’کابل‘‘ پر ڈرامے کی کہانی چوری کا الزام عائدکیا،فوٹو:تشہیری پوسٹر

ISLAMABAD:
بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کی نئی آنے والی فلم ''کابل'' پر امریکی ٹی وی ڈرامے ''ڈیئرڈیول'' کے پروڈیوسرز نے کہانی چوری کا الزام عائد کردیا۔

بالی ووڈ کی بڑی بڑی فلموں کوہالی ووڈ کا چربہ قرار دیا جاتا ہے لیکن ہمیشہ سے ہی بھارتی فلم میکرز ان دعوؤں کی نفی کرتے رہے ہیں جب کہ ہریتھک روشن کی فلم''کابل'' باکس آفس پر شاہ رخ خان کی فلم''رئیس'' کے درمیان مقابلے کے امکانات روشن ہیں تاہم ریلیز سے قبل ہی ہریتھک روشن کی فلم پر سنگین الزام لگ گیا ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور امریکی ڈرامہ سیریل''ڈیئرڈیول'' کے پروڈیوسرز نے بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن کی فلم''کابل'' کو اپنے ڈرامے کا چربہ قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے جب کہ امریکی پروڈکشن کمپنی نیٹ فلیکس کے مطابق ڈرامے کی کہانی ایک نابینا لڑکی اور اس کی محبت میں گرفتار لڑکے کے گرد گھومتی ہے اور فلم کی کہانی اور ایکشن مناظر بھی ڈرامے سے مطابقت رکھتے ہیں جس کے باعث فلمسازوں کے خلاف قانونی کارروائی کئے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب فلم''کابل'' کے ہدایت کار سنجے گپتا نے بھی امریکی پروڈکشن ہاؤس کی قانونی کارروائی کا مقابلہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلم کی کہانی کسی بھی ڈرامے کا چربہ نہیں ہے لہذا قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کو تیار ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ہریتھک روشن اور یمی گوتم کی فلم''کابل''25 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
Load Next Story