مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی ذہنی مریض بن گئے ایمنسٹی

  2درجن خواتین اہلکاروں سمیت خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد450ہو گئی

بھارتی اعلیٰ افسران خواتین اہلکاروں کی بھی آبروریزی کرتے ہیں، رپورٹ میں انکشاف۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی ذہنی مریض بن گئے، خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد450ہو گئی جن میں 2درجن خواتین اہلکار بھی شامل ہیں، اعلیٰ فوجی افسران خواتین اہلکاروں کی آبروریزی بھی کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی افواج کی چھٹیاں منسوخ کیے جانے اورمقبوضہ وادی میں ریسٹ نہ ملنے کی وجہ سے وہاں تعینات بھارتی فوجی ذہنی پریشانی کا شکار ہیں فوجی افسران خواتین اہلکاروں کو ہراساں اور زیادتی کانشانہ بناتے ہیں۔ جس پر متعدد خواتین نے خودکشی کر لی حالیہ میجر انیتا کماری کی خودکشی کا واقعہ بھی اعلیٰ افسران کی زیادتی اور ہراساں کرنے کی وجہ سے پیش آیا اور میجر انیتا نے اپنے ہی پستول سے فائر کرکے زندگی کا چراغ گل کرڈالا۔


رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے کے علاوہ وہاں پر بھارتی فوجیوں کو ذہنی طور پر پریشان کرنے کے باعث اکثر مقامات پر گزشتہ 5 ماہ میں فوجیوں نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائر کرکے انھیں نشانہ بنایا۔

مقبوضہ وادی میں تعینات بی ایس ایف پولیس اورفوجیوں کی چھٹیاں عرصہ دراز سے منسوخ کررکھی ہیں جن کی وجہ سے یہ فوجی نہ تواپنے گھر جا سکتے ہیں اور نہ ہی رشتے داروں سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ جس کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں تعینات 60 فیصد بھارتی فوجی ذہنی پریشانی کا شکار ہیں۔

 
Load Next Story