امریکا ایرانی باشندے کی ہلاکت کی مکمل تحقیقات کرائے ایران
ایرانی شہری سے امریکا میں5 گھنٹے غیرمعمولی اورغیرانسانی تفتیش کی گئی، وزارت خارجہ.
ایران نے اپنے شہریوں کوخبردارکیا ہے کہ وہ روایتی حریف امریکا کے دورے سے باز رہیں یہ انتباہ ایک ایرانی شہری کے مبینہ طور پرامریکی کسٹم حکام کے تشدد سے ہلاکت کے بعد جاری کیاگیا ہے۔
جس میں وزارت خارجہ کے ترجمان امین مہمان پرست نے کہا ہے کہ ایرانی شہری غیرضروری طورپر امریکا کے سفر سے گریز کریں اورضروری ہو تو سفرکے دوران زیادہ سے زیادہ محتاط رہیں۔انھوں نے کہا کہ امریکا ایرانی مسافروں کے لیے انتہائی خطرناک منزل ہے جہاں امریکا میں ایران کے خلاف جذبات پائے جاتے ہیں۔
وہاں ایرانیوں کو ہدف بھی بنایاجاتاہے۔ ایران نے اپنے شہری کی تشدد سے ہلاکت کی مکمل تحقیقات کامطالبہ کیاہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایرانی شہری سے5 گھنٹے تک غیرمعمولی اورغیرانسانی تفتیش کی گئی۔