قوم انتخابات کیخلاف سازشیں ناکام بنانے کیلیے متحد ہوجائے منورحسن
انتخابات میں تاخیرسے بدامنی اورانتشاربڑھے گا،تبدیلی کیلیے دوسراراستہ قبول نہیں کرینگے.
جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے کہا ہے کہ چند اندرونی وبیرونی قوتیں انتخابات ملتوی کراکے انارکی پھیلاناچاہتی ہیں۔
انتخابات میں جتنی تاخیر ہوگی بدامنی، انتشاربڑھے گا اورمزید بحران پیدا ہونگے،قوم انتخابات کے خلاف سازشیں ناکام بنانے کیلئے متحد ہوجائے ۔انھوں نے اپنے بیان میں کہاکہ عوام نئے انتخابات کاجلد انعقاد چاہتے ہیں تاکہ وہ پیپلز پارٹی کی کرپٹ اتحادی حکومت سے جان چھڑاکرحقیقی نمائندوں کا دوبارہ انتخاب کرسکیں ۔امن وامان کی بگڑتی صورتحال اوردہشت گردی سے جان چھڑانے کے لیے فوری انتخابات کے علاوہ کوئی حل نہیں۔
تبدیلی کے لیے کوئی دوسراراستہ عوام قبول نہیں کرینگے ۔منورحسن نے کہاکہ حکومت فوری متفقہ نگران سیٹ اپ قائم کرکے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے تاکہ عوام میں پائی جانے والی غیریقینی صورتحال اور بے چینی کا خاتمہ ہو۔ حکومت نے اپنے اقتدار کو طول دینے یا اپنی مرضی کا سیٹ اپ لانے کی کوشش کی تو عوامی لاوا پھٹ پڑیگا ۔