امریکی ریاست کیلیفورنیا میں درخت نے شادی کی تقریب کو سوگ میں بدل دیا

پرانا درخت گرنے سے خاتون ہلاک جب کہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پرانا درخت گرنے سے خاتون ہلاک جب کہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ فوٹو؛ اے ایف پی

ISLAMABAD:
کیلیفورنیا کے پارک میں شادی کی تقریب کے دوران ایک بڑا اور پرانا درخت گرنے سے خاتون ہلاک جب کہ 5 افراد زخمی ہوگئے جس میں سے چار سالہ بچی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

سفیدے کا یہ گھنا اور پرانا درخت جنوبی کیلیفونیا کے ایک پارک میں لگا ہوا تھا جس کے نیچے شادی کی تقریب جاری تھی لیکن اسی دوران یہ درخت اچانک تقریب کے شرکاء پر گرگیا جس سے خاتون ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے جب کہ 20 افراد اس درخت کی شاخوں میں پھنس گئے جنہیں مقامی فائر بریگیڈ نے خاصی دیر بعد نکالا۔




عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے لکڑیاں چرچرانے کی تیز آواز سنی جس کے فوراً بعد درخت اس طرح سے گرا کہ لوگوں کو سنبھلنے کا موقعہ بھی نہیں مل پایا۔ کیلیفورنیا کی مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاید یہ درخت مسلسل خشک سالی کی وجہ سے کمزور ہوگیا تھا اور اسی وجہ سے اچانک گر پڑا۔
Load Next Story