حکومت چار مطالبات پر مذاکرات چاہتی ہے تو بلاول سے رابطہ کرے خورشید شاہ

آصف زرداری كی آمد سے سیاسی حلقوں میں ہلچل بڑھ گئی ہے، اپوزیشن لیڈر

آصف زرداری كی آمد سے سیاسی حلقوں میں ہلچل بڑھ گئی ہے، اپوزیشن لیڈر، فوٹو؛ فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے كہا ہے كہ حکومت کو اگر چارمطالبات پر مذاکرات کرنے ہیں تو وہ بلاول سے رابطہ کرے۔


پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے مطالبات نہ مانے گئے توپھر سڑكوں پر آئیں گے، ہمارے مطالبات قومی اتفاق رائے پیدا كرتے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ مطالبات بلاول بھٹو زرداری كے ہیں، مذاكرات بھی وہی كریں گے اس لیے حکومت کو ان مطالبات پر مذاكرات پارٹی قیادت كے ساتھ كرنے چاہیں اور اگر حکومت مذاکرات چاہتی ہے تو بلاول سے رابطہ کرے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ آصف زرداری ملك كے صدررہے ہیں، انہوں نے اپنی سیاسی زندگی یہاں گزاری، جیلیں كاٹیں اور زبان بھی كٹوائی، آصف زرداری كی آمد سے سیاسی حلقوں میں ہلچل بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے كہا كہ آصف زرداری اپنے ملك اپنے گھر آرہے ہیں، لوگوں كو یقین ہے كہ پی پی جو وعدہ كرتی ہے اسے پورا كرتی ہے، آصف زرداری كی آمد سے ملكی سیاست میں بہتری آئے گی۔
Load Next Story