نایاب مورتیاںمحکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کرنے کا حکم
ظفرعلی اور آصف سے برآمدہونے والی مورتیاں تھانے میںغیرمحفوظ ہیں،درخواست گزار
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی محمد حلیم نے محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکڑ قاسم علی قاسم کی مورتیاں حکومت کے حوالے کرنے کیلیے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو ملزمان سے برآمد شدہ تمام نایاب مورتیاں محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے،
قبل ازیں محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر نے مورتیاں محکمہ آثار قدیمہ کی تحویل میں دینے کیلیے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ تھانہ عوامی کالونی نے ملزمان ظفرعلی اور آصف مجید سے گندھارا تہذیب کی نایاب مورتیاں برآمد کی تھیں جو کہ تھانے میں غیرمحفوظ ہیں،ان مورتیوں کو کراچی میوزیم میں محفوظ کیا جاسکتا ہے اور مورتیاں محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کرنے کی استدعا کی