سندھ کے مختلف علاقوں میں خسرہ کی وبا سے مزید 5 بچے جاں بحق
ڈپٹی کمشنر سکھر نے متاثرہ علاقوں میں 3 روزکے اندر ویکسینیشن کا عمل مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ کے مختلف علاقوں میں پھوٹنے والی خسرہ کی وبا پر تاحال قابو نہیں پایاجا سکا۔ ویکسین اور ضروری ادویات نہ ہونے کی وجہ سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد گزشتہ 8 دنوں میں جاں بحق ہونےوالےبچوں کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔
ضلع کشمور کے مختلف علاقوں صالح پٹ، تنگوانی، کندھ کوٹ، ٹھل اور گڑھی خیرو میں خسرہ کی وبا نے خوفناک صورتحال اختیار کرلی ہے۔ صالح پٹ کے نواحی گاؤں اچھڑوتھر میہروالی میں 4 جبکہ ٹھل میں ایک بچی زندگی کی بازی ہار گئی۔

ڈپٹی کمشنر سکھر نے صورت حال پر قابو پانےکے لئے متاثرہ علاقوں میں 3 روزکے اندر ویکسینیشن کا عمل مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔