کراچیگلشن اقبال میں فائرنگمولانا اورنگزیب فاروقی زخمی6 افرادجاں بحق
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے ۔
گلشن اقبال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی زخمی جب کہ 4پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی ایس پی گلشن اقبال کے مطابق موتی محل کے قریب 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 نامعلوم ملزمان نے مولانا اورنگریب فاروقی کی گاڑی پرچاروں طرف سے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد جاں بحق ہوگئے تاہم فائرنگ سے مولانا اورنگزیب فاروقی معجزانہ طورپربچ گئے۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی سے کاروبار اور تجارتی مراکز بند ہو گئے جب کہ شہر کی مختلف شاہراہوں پر بھی ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔
ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق فائرنگ سے مولانا اورنگزیب زخمی ہوگئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح ہے کہ کراچی میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے ۔