نجکاری کمیشن بورڈ کی آئیسکو اور فیسکو کی نجکاری مؤخر کرنے کی سفارش

دونوں کمپنیوں کے لئے خریداروں کی عدم دلچسپی کی بڑی وجہ پاکستان میں انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے سے ہچکچاہٹ ہے۔

دونوں کمپنیوں کے لئے خریداروں کی عدم دلچسپی کی بڑی وجہ پاکستان میں انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے سے ہچکچاہٹ ہے۔ فوٹو : فائل

نجکاری کمیشن بورڈ نے توانائی سیکٹر کی زبوں حالی کی وجہ سے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (آئیسکو) اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (فیسکو) کی نجکاری کا عمل مؤخر کرنے کی سفارش کی ہے۔


نجکاری کمیشن بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے سرکاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 2 کھرب کے اثاثے رکھنے والی دونوں کمپنیوں کے 55 لاکھ صارفین ہیں مگر ان کا خریدار کوئی نہیں جس کی بڑی وجہ بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے سے ہچکچاہٹ ہے۔نجکاری کمیشن نے سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث ان دونوں کمپنیوں کی نجکاری مؤخر کرنے کی سفارش کردی ہے۔
Load Next Story