2017 میں چوہدری نثار کو جانا پڑے گا منظور وسان کی نئی پیش گوئی
2017 الیکشن کا سال ہو گا اور پیپلز پارٹی کی نشستیں بڑھیں گی، منظور وسان
پیپلز پارٹی کے رہنما اور اپنے خوابوں کی وجہ سے مشہور منظور وسان نے ایک نئی پیش گوئی کی ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کو 2017 میں جانا پڑے گا۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی وطن واپسی کے حوالے سے بہت پہلے پیش گوئی کر دی تھی کہ وہ 27 دسمبر سے قبل پاکستان پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے آنے کے بعد اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہوں گی جب کہ آئی جی سندھ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نئے سال کی آمد ہے، کیا پتہ آئی جی صاحب چھٹیاں منانے گئے ہوں۔
منظور وسان نے کہا کہ حیران ہوں کہ چوہدری نثار اور دیگر سیاستدان پیپلزپارٹی پر کرپشن کا الزام عائد کررہے ہیں لیکن 2017 میں چوہدری نثار کو جانا پڑے گا۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ 2017 الیکشن کا سال ہو گا اور نیا سال پیپلز پارٹی کے لئے بہت اہم ہوگا، اس میں پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد بڑھے گی۔
اقلیتوں کے حقوق سے متعلق بل کے حوالے سے منظور وسان کا کہنا تھا کہ بل پر نظرثانی کریں گے اور اس حوالے سے مذہبی جماعتوں کے اعتراضات دور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہماری اکثریت کو کس نے اقلیت میں بدلا، کیا یہ جمہوری عمل تھا؟ قبضہ گروپ کون ہے سب جانتے ہیں حیدرآباد اور خیرپور میں کون قبضہ مافیا ہے سب کو پتہ ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x55sc7j_manzoor-wassan_news