اہلسنت والجماعت کا مولانا اورنگزیب فاروقی پر حملے کے خلاف کل ہڑتال کا اعلان
ہمارے کارکنوں نے ٹارگٹ کلنگ کے پے درپے واقعات کے باوجود صبرکا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا، ڈاکٹرمولانا فیاض
KARACHI:
اہلسنت والجماعت نےمولانا اورنگزیب فاروقی پرفائرنگ کے واقعے کے خلاف کل شہرمیں ہڑتال اورصوبے بھرمیں مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔
کراچی کے نجی اسپتال میں پریس کانفرنس کرتےہوئے اہلسنت والجماعت کےرہنما ڈاکٹرمولانا فیاض نے ٹرانسپورٹرز اور تاجربرادری سے اپیل کی کہ وہ کل کاروباربند رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں نے ٹارگٹ کلنگ کے پے درپے واقعات کے باوجود صبرکا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور کسی بھی قسم کی ہنگامہ آرائی سے گریز کیا۔
واضح رہے کہ گلشن اقبال میں موتی محل کے قریب مولانا اورنگزیب فاروقی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی جبکہ 4پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ حملے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں حالات کشیدہ ہوگئے اور مشتعل افراد نے کاروباراورتجارتی مراکزبندکرادیئے تھے۔